انٹربینک میں ڈالر282 روپے69 پیسے کا ہو گیا

Dollar rates

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 93 پیسے کمی ہوئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔ایک ماہ کے دوران روپے کی قدر مزید مضبوط ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کمی کے بعد 282 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ڈالر ڈھائی سو روپے سے نیچے آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔


متعلقہ خبریں