ورلڈ کپ 2023، ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کی تقریب


پاکستان کی نیدر لینڈز کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں ایوارڈز دیئے گئے۔

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں ہی کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم میں ایوارڈز کی تقریب رکھی گئی جس میں ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے۔

اس موقع پر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سراہا۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دا ویک جبکہ میچ کا امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ سعود شکیل کو دیا۔ ٹیم ڈائریکٹر نے باؤلر حارث رؤف کے اوور، رضوان کی بیٹنگ، شاداب خان اور نواز کی شراکت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرا دیا

مکی آرتھر نے کہا کہ سعود شکیل نے دباؤ میں آتے ہی اچھی اننگز کھیلی اور اچھے شاٹس کھیلے۔ انہوں نے مثبت ارادے کا مظاہرہ کیا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے دباؤ میں ایک ایسی شراکت بنائی جس کا کافی اہم کردار رہا، ہمیں ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے، یہی ہمارا ’’دی پاکستان وے‘‘ ہے۔


متعلقہ خبریں