انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق زینب عباس پر بھارت میں دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا۔ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور خاندان کے مشورے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف کیس کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
حیدرآباد دکن، نیوزی لینڈ کی پری میچ پریس کانفرنس کے دوران بجلی غائب
بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔
زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر 4 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ‘ہندو مخالف’ ٹویٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی ہے۔
Coward India 😔😔
فاختہ نے بتایا ہے کہ ورلڈ کپ پریزینٹر پاکستانی خاتون زینب عباس ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئیں ہیں انہوں نے safely exit لے لیا ہے اور بھارت میں ان کو سکیورٹی تھریٹس اور ان پر پریشر بڑھ رہا تھا… بھارت مہمان نواز ملک ثابت نہیں ہوا… زینب مہمان تھی لیکن ان پر… pic.twitter.com/LajYH0SSzl— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 9, 2023