راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری ، موسم نے انگڑائی لے لی

rain

کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم نے انگڑائی لے لی ۔

گزشتہ روز جڑواں شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ،جس سے موسم میں خنکی پیدا ہو گئی ، تاہم ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

ملک کے چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی ظاہر کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد،سبی میں 42 اور تربت  میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں