پاکستان بمقابلہ سری لنکا ورلڈکپ میچ، مکی آرتھر قومی ٹیم کا خفیہ ہتھیار قرار

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ورلڈکپ میچ، مکی آرتھر قومی ٹیم کا خفیہ ہتھیار قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو خفیہ ہتھیار قرار دے دیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا آٹھواں میچ آج سری لنکا اور پاکستان کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنی دوسری جبکہ سری لنکا پہلی جیت حاصل کرنے کیلئے میدان میں اترے گا۔

زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی

ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پاکستان نیدرلینڈز کے خلاف اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری طرف سری لنکا پہلے میچ میں شکست کے بعد نویں نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے حیدرآباد میں پری میچ پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ہونے والے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچوں کی ویڈیو دیکھی ہیں۔ حیدرآباد کی کنڈیشن کے بارے میں مختلف معلومات کی بنیاد پر اپنا ہوم ورک کیا ہے۔

راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی پوری فیس افغان زلزلہ زدگان کو دینے کا اعلان

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کی تیاریوں میں مکی آرتھر ہمارا اہم ہتھیار ہیں۔ آج ٹیم میٹنگ میں مکی آرتھر نے سری لنکن کھلاڑیوں کے بارے میں کافی تفصیلی پوائنٹ بتائے۔ مکی آرتھر پہلے سری لنکا کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں، انہیں بہت کچھ معلوم ہے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم پاور پلے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پارہے۔ ہمیں کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی صلاحیت  رکھتے ہیں، ہمیں ابھی وہ ٹیمپو نہیں مل رہا جو ہم چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں