فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں میں 704 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری، بے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا ہے، حزب اللہ تنظیم کے 4 ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پانی، خوراک، ادویات سمیت بجلی اور فیول کی فراہمی پر پابندی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسپتال، ایمبولنس اور اسکولوں پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہیں۔