امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے حماس کے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن،فرانسیسی صدر، جرمن چانسلراولاف شولز،اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن حماس فلسطینی عوام کو مزید دہشت گردی اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، سینکڑوں فلسطینی شہید
امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان کربی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں امریکی فوجیوں کو میدان میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوسری جانب چین کے دورے پر موجود اعلی امریکی سینیٹر چک شومرنے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین سے اسرائیل کی حمایت کا مطالبہ کیا۔