سعودی عرب میں کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | urduhumnews.wpengine.com

ریاض: سعودی عرب میں کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے پاکستانی اورسعودی شہریوں کے علاوہ کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے دیگر اقوام کے لوگوں کی بھی بڑی تعداد گراؤنـڈ پہنچی تھی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک گراؤنڈ میں تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا جب شبکات الیون اوراے ڈبلیو ٹی جی الیون کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز ہوگیا۔

کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شبکات الیون نے سنسنی خیز مقابلے کواچانک یک طرفہ کردیا۔ اس کے نتیجے میں اے ڈبلیو ٹی جی الیون کو آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی اور تماشائیوں نے خوب داد دی۔

سعودی پریمیئر لیگ کی جانب سے شبکات الیون کو ٹرافی دی گئی۔ کارپوریـٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے انعامات بھی جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیے گئے۔


متعلقہ خبریں