معروف اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں،پاکستانی اداکار صرف پیسوں کی خاطر بھارت جا کر ہرگز کام نہ کریں۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلموں میں ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بے عزتی ہو۔ میکال ذوالفقار نے پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں۔