پاکستان ٹیم یک طرفہ طور پر کامیابی حاصل کرے گی، احسان اللہ


پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں کل ہونے والے میچ میں کون جیتے گا، پاکستان کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے پیشگوئی کر دی۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے میں پاکستان ٹیم یکطرفہ طور پر کامیابی حاصل کرے گی۔

فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹریننگ کے دوران کہنی کی تکلیف ہوئی، ہم سمجھتے رہے کہ یہ مسلز کا ایشو ہے، بعد میں انجری کا درست پتہ چلا۔

احمد آباد میں میچ کے لیے ہم تیار ہیں، محمد رضوان

احسان اللہ نے بتایا کہ میں نے 3 ستمبر کو سرجری کرائی جس کے بعد پانچ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب میرا جلد ری ہیب شروع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز کامیابی پر خوشی ہوئی، انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو بھی ہرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فائنل جیت کر آئے۔


متعلقہ خبریں