غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جارحیت، لندن اور نیویارک میں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ تمام فلسطینیوں کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور کہیں نہیں جائیں گے۔ امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت میں ہم ناکام بنا دیں گے۔