فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

farukh habib

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا


تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پی جوائن کر رہا ہوں، بہت سارے لوگوں کو عجیب لگتا ہے ۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند کیساتھ کیا کیا؟ ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

جہانگیر ترین میں قیادت کی صلاحیتیں موجود ہیں،جہانگیر ترین کے ساتھ ہم نے پہلے بھی کام کیا ہوا ہے ،جہانگیر ترین کے پاس ایک زبردست ویژن بھی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ علیم خان بہت اچھےلیڈر ہیں ، بشریٰ بی بی نے عثمان بزدار کو پاس کر دیا تو علیم خان برے ہوگئے ، کل آپ کو میں بھی اچھا نہیں لگوں گا تو برا ہو جاوں گا ۔

عون چودھری کے ساتھ بھی ہم کام کرتے رہے ہیں ، ہم نے اپنے ہاتھوں سے پوسٹر اور کرسیاں بھی لگائی ہیں ، ہم نے ایک پارٹی کیلئے خون پسینہ لگایا ہے ۔

سوات و گردونواح میں زلزلہ

ہم پی ٹی آئی کیلئے کام کر سکتے ہیں تو آئی پی پی کیلئے بھی کرسکتے ہیں، کیا ہم کوئی دہشتگرد ہیں جو جا کر پہاڑوں میں چھپ جائیں ، اگر آپ کو جدوجہد کرنی ہے تو آئین و قانون میں رہ کر کرنی ہو گی ۔

میرے پاس 2 ہی راستے تھے کہ حضرت آدم کے راستے پر چلوں یا شیطان کے ، میرے پاس فیصل آباد میں آج بھی کرائے کا گھر ہے ، عوامی رائے تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔

ہم آئی پی پی کے ورکرز بڑھائیں گے اور اس کے پیغام کو بھی لے کر جائیں گے ، سوشل میڈیا کی دنیا کچھ اور ہے ، جنہوں نے پاکستان آنا ہی نہیں وہ باہر بیٹھ کر ملک میں نفرت کا پیغام پہنچاتے ہیں۔

کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ،نگران وزیر اطلاعات پنجاب

جذبات میں آکے پوسٹیں اور ری ٹویٹ نہ کریں، سوچیں حالات یہاں تک کیسے پہنچے، میں کسی نئی جگہ نہیں گیا ، جہانگیر ترین ،علیم خان ہمارے اپنے لوگ ہیں ۔

یہاں محسوس ہوتا ہے میں اپنی رائے کھل کر دے سکتا ہوں، میں نے کوئی دہشتگردی کی ہے تو مجھے سزا ملنی چاہئے، نہیں کہتا کیسز ختم کرائیں،مجھےقانونی طور پر ان کا سامنا کرنے دیا جائے۔

25اکتوبر کے بعد ووٹ کا اندراج اور ووٹ کی منتقلی نہیں ہو سکے گی، الیکشن کمیشن

ایسے لوگ بھی چھپے ہوئے ہیں جو ملوث ہی نہیں ، ہمارے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، بہت ساری جگہیں ہیں جہاں احتجاج ہی نہیں ہوا، انہیں جیل سے بھی پیغام دیا جارہا ہے کہ روپوش ہی رہیں۔

میرا عشق پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کا استحکام ہماری ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں