پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روسی صدر

anwar ul haq kakar

روسی صدر نے نگران وزیر اعظم سے ملاقات میں بڑی خواہش کا اظہار کردیا


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں اہم  ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے۔

عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کر رہاہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی

روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کو مفت اناج فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

نگران وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بھی دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی

انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتےہیں ،بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکا ہوں۔

توانائی کے شعبوں میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے،مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں۔


متعلقہ خبریں