لاہور: موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے سبب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا چالان کردیا۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا چالان لاہور شیخو پورہ موٹروے پر ہوا۔
گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا کہ تیزرفتاری کی وجہ سے موٹروے پولیس کی گرفت میں آگیا۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو 750 روپے کا جرمانہ کیا۔
چالان کے وقت سابق وزیراعظم بھی گاڑی میں موجود تھے، پولیس اہلکاروں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔