اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری، فاطمہ بھٹو، ملالہ پر برس پڑیں


اسلام آباد: ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی جن الفاظ میں مذمت کی اس پر معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے ملالہ یوسف زئی کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسے وہی بولیں جو ہے یعنی فلسطینیوں کی نسل کشی۔

فاطمہ بھٹو نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل کو اس کے نام سے پکاریں یعنی نسل پرست ریاست”۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی تھی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں غزہ کے اسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

ملالہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دے اور جنگ بندی کی جائے۔

گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں