جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں، آپ پر سو فیصد یقین ہے، بابر اعظم

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں، آپ پر سو فیصد یقین ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں عالمی نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 18 واں میچ کل آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر بینگلورو کے چنسوامی اسٹیڈیم کے میدان میں مدمقابل آئیں گی۔

میزبان ٹیم سے شکست کے بعد آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے قومی کرکٹرز بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔ قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بھی چنسوامی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے 3 سابق کھلاڑی ہی نیدرلینڈز کیخلاف شکست کا باعث بنے

ٹریننگ کے دوران کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوکر کہا کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں۔ کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں