کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری


کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار 2 سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی جبکہ ٹریبونل 14 نومبر تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے، سراج الحق

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر بروز جمعرات کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 دسمبر کو حتمی نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں