رفاہ کراسنگ کھل گئی ، غزہ میں امدادی ٹرک داخل ہونا شروع


مصر کی رفاہ کراسنگ کھل گئی ،غزہ میں امدادی ٹرک داخل ہونا شروع ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ سے غزہ آنے والے 20 ٹرکوں میں ادویات، طبی آلات اور خوراک شامل ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک عملے کے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عملے کی اموات ظاہر ہونے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

6 خلیجی ملکوں نے غزہ کے لیے 100 ملین ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کردیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئتریس نے کہا کہ غزہ تک امدادی ٹرک پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ غزہ والے بڑی مشکل میں ہیں۔ یہاں پانی ہے۔ نہ خوراک۔ نہ دوائی۔ امدادی ٹرک لائف لائن ہیں۔


متعلقہ خبریں