پاکستان مسلم لیگ ن کےقائدوسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کو قومی کرکٹر عمر اکمل نے خوش آئندقراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر خوشی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پرانہوں نے وطن واپسی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا۔
ملک نوراعوان اور ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے طیارے سے آف لوڈکردیا گیا
عمر اکمل نے کہا کہ میں انہیں اپنا حقیقی لیڈر مانتا ہوں، آپ کی آمد سے ملک میں ایک بار پھرخوشیاں آئیں گی۔
قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایماندار اور حقیقی لیڈر ملک میں واپس آچکا ہےاور ہم ان کی واپسی پر اچھے کیلئے پرامید ہیں۔