انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، اوپننگ بلے باز عبد اللہ شفیق نصف سنچری بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں اتری ہیں۔
پاکستان کی طرف سے اوپننگ بلے باز امام الحق 17 رنز بنا کر عزمت اللہ کی شارٹ بال کا شکار ہوئے۔ عبد اللہ شفیق نے 75 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبد اللہ شفیق نور احمد کی بال پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کے 3 سابق کھلاڑی ہی نیدرلینڈز کیخلاف شکست کا باعث بنے
پاکستان کی پلیئنگ الیون کی بات کی جائے تو آج محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر شامل ہیں۔
فاسٹ باولرز کی بات کی جائے تو حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے۔