زیر التوا تمام پاسپورٹس آئندہ چند روز میں جاری کئے جانے کا امکان

passport

 ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ ڈیلیوری کے معاملے پر زیر التوا تمام پاسپورٹس آئندہ چند روز میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے ، پاسپورٹس کل سےمقررہ مدت میں ہی فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ کا بیک لاگ بھی دو سے تین روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے وزیر داخلہ کے حکم پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈپاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کر لیے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں