پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے بین الاقوامی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ 65 اننگز کھیل کر سر انجام دیا۔
محمد رضوان نے اپنے 2 ہزار رنز ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران مکمل کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ پاکستانی ٹیم کے حق میں بول پڑے
پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے معین خان، کامران اکمل اور سرفراز احمد کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے تیز 2 ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 52 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔