معروف سپورٹس صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز نے دعویٰ کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا تھا۔
بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نعمان نیاز نے دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے ورلڈکپ 2019 کے میچ میں بھارت کو پہلے بیٹنگ دی تھی۔
ڈاکٹر نعمان نیاز کے مطابق بابراعظم کو یہ سوچے بغیر کپتانی دی گئی کہ ان میں قیادت کی صلاحیتیں اور تجربہ نہیں ہے۔
مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا
بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم میں اتحاد اور ڈریسنگ روم کا ماحول مثالی ہوگیا تھا۔
پچھلی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم اور رضوان کو آرام کرکے افغانستان کیخلاف سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنا دیا ، اس کے بعد پہلی دفعہ ٹیم میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔