یمن کا اسرائیل  کے خلاف جنگ کا اعلان


یمن سے تعلق رکھنے والی عسکری تحریک انصار اللہ نے اسرائیل  کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے منگل کے روز دارالحکومت صنعا سے اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا عزم کیا۔

جنرل ساری نے کہا کہ یمن نے فلسطینیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد ڈرونز کے ساتھ بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی ایک بڑی تعداد سے جنگ کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ آپریشن ان کے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے سلسلے میں ہونے والا تیسرا آپریشن ہے۔

جنرل ساری نے اعلان کیا کہ فلسطین کے کاز کے حوالے سے ہمارے یمنی عوام کا موقف طے اور اصولی ہے اور فلسطینی عوام کو اپنے دفاع اور اپنے مکمل حقوق استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں