سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گرفتار

Asad-Qaiser

اسد قیصر گرفتار


سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے بھی اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے پی نے  ہیڈ آف ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا،اسدقیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں