افغانستان سمیت چھ ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا

afghan team

پاکستان کو ہرانے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا بھی ردعمل آگیا


افغانستان نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

عالمی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد افغانستان کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

یوں پوانٹس ٹیبل کے مطابق افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو پاکستان میں 2025 میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان کے علاوہ پاکستان، جنوبی افریقا، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا نے بھی چیمپئنر ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

 


متعلقہ خبریں