نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سازگار پیس کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے یعنی حسن علی لیگ سپنر اسامہ میر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کے کتنےفیصد امکانات؟
صبح کے وقت پچ اور موسمی حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا کیونکہ بنگلورو میں بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ممکنہ لائن اپ عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ہوسکتی ہے۔