لاہور: 9 مئی کے مقدمات کے چالانوں کو دوبارہ جمع کرا دیا گیا


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے 10 مقدمات کے چالانوں کو دوبارہ جمع کرا دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دوبارہ جمع کرائے گئے 10 میں سے 7 چالانوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا جبکہ ایڈمن جج نے 7 مقدمات کے چالانوں کو متعلقہ ججز کو سماعت کے لیے بھیجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج نے 4 مقدمات کے چالانوں کو ارشد جاوید کی عدالت جبکہ ایڈمن جج نے 3 مقدمات کے چالانوں کو اپنے پاس سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 اہلکار شہید

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کے دونوں مقدمات کو سماعت کے لیے تاحال مارک نہیں کیا گیا۔

کلمہ چوک کینٹر جلانے اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے باہر گاڑی جلانے کے مقدمے کے چالان کو پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں