پاکستان کی آج کی جیت ،یہ قدرت کا نظام ہے ، سابق کرکٹر ثقلین مشتاق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آج کی جیت ،یہ قدرت کا نظام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے کہا کہ اکیلا فخر زمان پوری نیوزی لینڈٹیم پر بھاری تھا، آج فخرزمان نے مختلف کرکٹ کھیلی ہے، جس سے پاکستان یہاں تک پہنچا، اب پاکستان کی نظریں اگلے میچ پر ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ایک امید ملی ہے،پاکستان سیمی فائنل بھی کھیلے گا،مجھے لگتا ہے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا،پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا دیکھے گی جو تاریخی میچ ہوگا۔

ورلڈکپ ، دوسری بڑی ٹیم جس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آج ہماری بالنگ اٹیک میں کلیئرٹی نظر نہیں آرہی تھی، ہمارے بالرز کافی کوششیں کر رہےتھے۔


متعلقہ خبریں