نواز شریف یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا،جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑوں گا کبھی کسی جماعت  کو ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی اور ضروری نہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔

نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا، انتخاب لڑیں گے، خواجہ آصف

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزرائےاعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا۔ مسلم لیگ ن کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا۔ لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔

خیال رہے کہ سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیرجاوید ہاشمی کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں