سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران بتایا کہ عمران خان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کے جب میں نے قاسم سلیمانی کی موت کا سنا تو یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا “جب میں نے سنا قاسم سلیمانی مارا گیا ہے تو میں آفس سے نکلا اور گھر چلا گیا اور ایک ہفتے تک اپنے گھر میں حلوت میں رہا۔عمران خان نے کہا کے یہ میری زندگی میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے بظاہر امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرنے والا شخص امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشیاں منا رہا تھا۔
اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایک طرف امریکا نوازی اور دوسری طرف عوام کو بہکانے کے لئے اُسی امریکہ سے حقیقی آزادی کا سیاسی نعرہ لگایا گیا۔