سری لنکا اور بنگلہ دیش میچ کے دوران رونما ہونے والا ٹائم آئوٹ کامعاملہ تھمتا دکھائی نہیں دے رہا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے اپنے ایکس اکائونٹ پر سارے واقعے کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ۔
اینجلو میتھیوز نےٹائم آئوٹ کروانے پر بنگلہ دیشی کپتان سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا
اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ میں سب کچھ آپ پر چھوڑتا ہوں ، پور ی ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ کریں۔
I rest my case! Here you go you decide 😷😷 pic.twitter.com/AUT0FGffqV
— Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) November 7, 2023
دوسری جانب میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔
ٹائم آئوٹ کرنے کا معاملہ ، میچ کے بعد اینجلو میتھیوز پھٹ پڑے
شکیب الحسن نے مزید کہا جب میتھیوز کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹا تو ہمارا ایک پلیئر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے۔
بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی
امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط، جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔