غزہ میں اسرائیلی جارحیت 36 ویں روز میں داخل ہو گئی ، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنا لیا، صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے 4 اسپتالوں کا گھیراؤ کر لیا ، اسپتالوں، اقوام متحدہ کے اسکول اور شمالی غزہ سے انخلا کیلئے نکلنے والے شہریوں پر بھی بمباری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 266 فلسطینی شہید ہو گئے۔
مغاز اور جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 66 فلسطینی شہید
اس کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے شفا ، العودہ، القدس اور انڈونیشیا اسپتال کے اطراف بمباری کی گئی جبکہ النصر چلڈرن اسپتال اور غزہ بلڈ بنک پر بھی بم برسا دئیے۔ مغربی کنارے میں بھی مزید 19 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
مصر نے غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی امریکی تجویز مسترد کر دی
ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے 35 میں سے 18 اسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کواس وقت زمین پر جہنم بنا دیا گیا ہے۔