جاپانی سائنس دانوں کی انوکھی تحقیق، صرف مردوں کے لئے جان لیوا وائرس دریافت


جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسے وائرس کی اتفاقی دریافت کا اعلان کیا ہے جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔

ترک خبررساں ادارے نے جاپانی سائنس دانوں کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ طویل عرصے سے جاری تحقیق کے دوران ایک نئے وائرس کے ڈی این اے اور اس کی حرکات کا جائزہ لیا گیا،سُنڈیوں پر کی گئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ نیا وائرس صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔

سائنسدانوں نے زیادہ توانائی جمع کرنے والا سولر پینل تیار کرلیا

ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کی تعداد میں کمی ہو سکے گی۔

جاپان کی قومی تنظیم برائے زراعت و خوراک کے محققین میں سے ڈائیسوکی کاگییاما نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کی متعدد دریافتیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں