نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئےاڈیالہ جیل پہنچ گئی

PTI

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسد عمر سے متعلق کیاکہا؟ شیر افضل مروت کابڑا انکشاف

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ اس معاملے ہائی کورٹ نے کیا کیا ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ معاملہ زیرالتوا ہے عدالت نے نہ حکم معطل کیا اور نہ ہی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وارنٹ جاری کیے جائیں اور جیل سپرٹنڈنٹ کو اقدامات کی ہدایت کی جائے۔

سردار ذوالفقار علی خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

جج نے استفسار کیا کہ وارنٹ لیں گے تو بلانا نہیں پڑے گا کیا؟ جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جب وارنٹ کے بعد گرفتار کریں گے تو جسمانی ریمانڈ کیلئے یہاں ہی لائیں گے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے جیل سپرٹنڈنٹ کو وارنٹ تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں