سردار ذوالفقار علی خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان


چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے قابل مزمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

مظفر گڑھ کی اہم شخصیت ن لیگ میں شامل

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اوران کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں