سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ٹیم کا کوچ بننے سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ بننے کا میڈیا سے سنا ابھی اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
بولے کہ اگر عہدہ آفر ہوا تو اپنی شرائط پر قبول کروں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد غیر ملکی باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدےسے استعفیٰ دیدیا ہے ۔