پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عبدالرزاق کے ایشوریا بارے کمنٹس پر وضاحت جاری کی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں معروف سابق کرکٹرز کے ساتھ شاہد آفریدی بھی وہاں موجود تھے، جب عبدالرزاق نے ایشوریا بارے بات کی تو شاہد آفریدی بھی مسکرا دیے تھے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تومیں بھی ہنسا۔
ہوسکتا ہے کپتانی سے متعلق بابر سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے، عالیہ رشید
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا، شاہد آفریدی نے کہا کہ جب میں گھر پہنچا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہیں گے۔
واضح رہے کہ دوران پروگرام سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سیکھائیں۔
Shameful example given by Abdul Razzaq. #AbdulRazzaq #CWC23 pic.twitter.com/AOboOVHoQU
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) November 13, 2023
اس موقع پر عبدالرزاق نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔
اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشوریا سے معذرت بھی کر لی ہے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت ان کی تضحیک کرنا نہیں تھی۔