خوفزدہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی یادگار بلڈوز کر دی


خوفزدہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی یاد گار کو بلڈوز کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ طولکرم پناہ گزین کیمپ کے قریب یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فوج نے توڑ دی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفاء اسپتال سے 200 عام فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

حماس کیساتھ جھڑپ ، افسر سمیت مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، 25 گاڑیاں تباہ

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسپتال سے کوئی یرغمالی نہیں ملا، اسرائیلی فوج نے اسپتال سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈاکٹروں اور  حماس نے اسرائیلی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 40 روز سے مسلسل جاری ہیں ، جس کے نتیجے میں 12 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 25 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں