آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

umpire

ورلڈکپ فائنل میں کون کون امپائرنگ کرینگے؟ آئی سی سی نے ناموں کا اعلان کردیا


آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر نگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

محمد یوسف پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے۔

بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں،محمد رضوان

دوسری جانب پچ کے بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے لئے بنائی گئی پچ سلو ہو گی۔

یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہو گی اور بلے بازوں اور باؤلرز دونوں کے لئے سازگار ہو گی، بھارتی میڈیا کے مطابق پچ کیوریٹر کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے 315 تک کا بہترین اسکور ہو سکتا ہے۔

پچ کیوریٹر کے مطابق بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مشکل ہو گی۔


متعلقہ خبریں