16ماہ کی اتحادی حکومت میں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ،بلال اظہر کیانی


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلال کیانی نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے ووٹ سے چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہےہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کی تقریر کا محور ن لیگ پر تنقید کرنا بن گیا ہے، ن لیگ پر تنقید الیکشن کمپین کیلئے اسٹریٹجی ہو سکتی ہے مگر کچھ ملے گا نہیں۔

ن لیگ عوام کے ووٹ سے حکومت بناتی نظر آ رہی ہے ، نواز شریف عوام کے ووٹ سے چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہےہیں۔

میں نواز شریف اور ن لیگ کےہر کارکن کو محب وطن کہتا ہوں ، علی محمد خان

انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت پیپلز پارٹی کی قیادت کے بارے میں بات نہیں کر رہی، ہم معیشت کی بحالی اور امن کی بات کر رہے ہیں۔

تمام جماعتوں نے اتحاد بنا کر آئینی طریقےسے مسلط شدہ حکومت کو ہٹایا تھا، 16ماہ کی اتحادی حکومت میں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔

عام انتخابات، ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی، راناثنااللہ

بلال کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اگرموازنہ کرنا ہے تو 2013سے 2018تک کا کریں، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں