اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر تیار ، 50 یرغمالیوں کی رہائی کا امکان


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی ڈیل پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی بربریت جاری ، غزہ کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ، حماس نے قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات معطل کر دیئے

امریکی اخبارکے مطابق 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے ، جس معاہدے میں کلیدی کردار قطر نے ادا کیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر زور دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ان جرائم پرکسی کو معاف نہیں کرے گی، اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اپنا دفاع نہیں کہلائی جا سکتی۔

 


متعلقہ خبریں