ورلڈ کپ کے مجموعی میچز میں آسٹریلیا کا بھارت پر پلڑا بھاری


ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی میچز میں بھارت کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے ۔

اگرچہ بھارت کی ٹیم جاری ٹورنا منٹ میں نا قابل تسخیر رہی ہے مگر اس بات کا امکان ہے کہ آسٹریلیا 2003 کے فائنل کی تاریخ دہرا سکتی ہے، جب اس نے 125؍رنز کے بڑے مارجن سے بھارت کو شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ 2003ء ، 2023ء ، بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان حیران کن مماثلت

دیکھنا یہ ہے اتوارکو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں کونسی ٹیم تاریخ رقم کرتی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت کی نظریں ورلڈ کپ جیتنے پر ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں 13 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 8 مرتبہ شکست بھارت کے حصے میں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں