کوئٹہ ، انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کا اعلان

donald bloom

امریکی سفیر کا پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے4 اہم اقدامات کا اعلان


امریکی سفیر نے  پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے4 اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سفیر نے بلوچستان میں انسداد دہشتگردی فورس کی تربیت کیلئے40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

نو مئی واقعات،سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس کیلئے تربیتی سہولت میں توسیع کی جائیگی۔

فورس کی صلاحیت میں اضافہ، 800 اہلکاروں کی تربیت و تعلیم کیلئے مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

سیلاب سے تباہ شدہ 10 تھانوں کی مرمت و اپگریڈیشن کیلئے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

پولیس اسٹیشنز کی سہولیات میں صنفی مسائل حل کرنے کیلئے ڈیسک کا قیام بھی شامل ہوگا۔کمزور اور متاثرہ آبادیوں کو نجی اور مناسب ماحول فراہم کیا جائیگا۔

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

10نئے پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کیلئے اضافی 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے آلات کی مد میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ۔

آئی این ایل کی جانب سے پاکستان بھر میں تقریباً 2 کروڑ ڈالرز کی مالی اعانت جاری ہے۔

اقدامات کا مقصد پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی استعداد میں اضافہ ہے،اقدامات کا مقصد پاکستانی عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانا ہے۔

نوشہرہ سے جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء پیر ذوالفقار باچا مسلم لیگ (ن) میں شامل

دورہ کوئٹہ کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران امریکی امدادی پروگراموں سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا،امریکی سفیر بلوم نے بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام حصوں کی اقتصادی ترقی کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں