اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کا بھی محاصرہ کر لیا ، بمباری سے مزید 32 شہید


اسرائیلی فوجی کی بربریت جاری ، النصائرات ، جبالیہ کے کیمپوں اور انڈونیشن اسپتال پر حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے ، شہداء کی تعداد 13 ہزار ، 300 ہو گئی۔

غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے ، اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ، اطراف میں شدید بمباری ، اسپتال کا جنریٹر بھی بند کر دیا گیا ہے،شمالی غزہ میں یہ آخری فعال اسپتال بچا تھا۔

غزہ میں اسکول پر بمباری ، 200 شہید ، اسرائیلی فوجی اسپتال میں دفن 100 فلسطینیوں کی میتیں نکال کر لے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج وہی کچھ دہرانے والی ہیں جو الشفا اسپتال میں ہوا، حماس حکومت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے جن میں 5600 بچے اور 3550 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کی سب سے خوفناک رات، اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں فلسطینی شہید

ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ 2017 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے شہریوں کا اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام نہیں دیکھا جتنی ہلاکتیں غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران ہوئی ہیں ۔


متعلقہ خبریں