پاکستان میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل میں کرنے کا مطالبہ


معروف نشریاتی ادارے نے پاکستان میں 2025 میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل میں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

آئی سی سی کے آفیشل نشریاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ  یہ ٹورنامنٹ ون ڈے کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے کیونکہ مختصر فارمیٹ میں کمائی زیادہ ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں لاکھوں لوگوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا اور ویورشپ کے نئے ریکارڈ بھی قائم ہونے کی توقع ہے۔

آئی سی سی کی 4 ماہی میٹنگز کا ہفتے سے بھارت میں آغاز ہوگیا، منگل کے روز بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں نشریاتی ادارے کی چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں