موٹروے ایم فائیوپر المناک ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

moterway

شدید دھند موٹروے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات پر بند


موٹر وے ایم فائیو پر کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں میاں بیوی جاں بحق،2بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دُھند کی شدت میں کمی کے بعد رات گئے بند کی گئی موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں، بابر اعظم

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات ضرور حاصل کر لیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں