اٹھک بیٹھک کی سزا کے دوران چوتھی جماعت کے طالبعلم کی موت ہوگئی


بھارت کے سرکاری اسکول میں استاد کی طرف سے ملنے والی اٹھک بیٹھک کی سزا سےجماعت چہارم کے طالبعلم کی موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جے پور کے ایک سرکاری سکول میں پڑھنے والے چوتھی کلاس کے 10 سالہ طالبعلم رودر نارائن کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب استاد نے اسے مبینہ طور پر اٹھک بیٹھک کی سزا پر مجبور کیا۔

بھارت: سالگرہ دبئی میں نہ منانے پر بیوی نے شوہر کو مُکا مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 سالہ طالبعلم کلاس کے اوقات میں ساتھی طلبہ کیساتھ کھیل رہا تھا ٹیچر نے اسے سزا کے طور پر اٹھک بیٹھک کی سزا دی جس کے دوران وہ بیہوش ہو گیا اسے قریبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔

پولیس اورسکول انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں