ڈالر 29 پیسے سستا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی

ڈالر

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 814 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں