انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت کو پھر ریورس گیئر لگ گیا، انٹر بینک میں سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سونا 800 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار ، 400 کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 35 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 287 روپے پر برقرار رہی۔


خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں